15 جون 2009 - 19:30

عراقی سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موصل میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان افراد پرمذہبی منافرت پھیلانےاور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزآمات عائد کئے گئے ہیں۔عراقی سکیورٹی دستوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ دہشت گردوں کے کو ختم کرنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی دستوں نے گرفتار شدہ دہشت گردوں کو موصل سے بغداد منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئےہے ۔